مارچ میں عالمی خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

مارچ میں عالمی خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے تازہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں خوراک کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ہوا، چینی اورسبزیوں اور آئل کی قیمتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کیا ہے کہ اِسی طرح اناج، گوشت، ڈیری مصنوعات سمیت دیگر تمام اہم اشیا کی قیمتیں بھی بڑھیں، توانائی کی قیمتیں بڑھتی رہیں تو خوراک کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے مہنگائی میں اضافہ بنیادی طور پر توانائی کی قیمتوں (خاص طور پر مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے) اور بعض علاقائی سپلائی مسائل سے منسلک ہے، جو کھاد، ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت کو متاثر کر رہی ہیں۔