دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ کے آغاز پر امریکی حملے سے والی بال کی 21 کمسن کھلاڑی بھی شہید ہوئی ہیں۔
روسی میڈیا نے امریکی حملے سے والی بال کی 21 کمسن کھلاڑی جاں بحق ہونے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
روسی میڈیا کے مطابق جس روز ایران کے شہر میناب کے سکول پر حملے میں 165 کمسن بچیوں کو شہید کیا گیا تھا، اسی روز امریکا کا ایک میزائل قریب میں موجود میدان پر بھی گرا تھا جس میں 10 اور 11 برس کی 21 والی بال کھلاڑی بھی شہید ہوئی تھیں۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ میزائل دراصل ہتھیاروں کی صلاحیت جانچنےکیلئے تھے۔