ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا

ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا

چیئرمین ایف بی آر نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے مالی سال کے لیے مقررہ 12 ہزار 983 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی 2025 سے جون 2026 تک انکم ٹیکس کی مد میں 6 ہزار 645 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 731 ارب روپے، ایف ای ڈی کی مد میں 840 ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 385 ارب روپے وصول کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے 12 ہزار 237 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا، جبکہ اسی سال 493 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے تھے، ریفنڈز کی ادائیگی کے بعد مالی سال 2024-25 میں خالص ٹیکس آمدن 11 ہزار 745 ارب روپے رہی۔

دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال 2026-27 کے دوران ایف بی آر کو 14 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔