ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ

ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے سے 85.28 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔