پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر مثبت رجحان، انڈیکس میں 5 ہزار 335 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر مثبت رجحان، انڈیکس میں 5 ہزار 335 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 963 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 7 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار 43 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں رواں ہفتے مجموعی طور پر 3.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 169 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 482 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 237 ارب روپے ہوگئی۔