سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 81 ہزار 647 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 80 ہزار 620 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید برآں کاروباری حجم کے لحاظ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 34 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جو سرمایہ کاروں کی مسلسل سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔