حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وزارت پٹرولیم ڈویژن کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہےجب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

 پٹرول کی  نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے  وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔