اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں چینی کی برآمد سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی برآمد کرنے کے لیے عالمی مارکیٹ میں ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ای سی سی اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ  چینی کی برآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈرنگ پی پی آر اے قوانین کے تحت کی جائے گی۔