تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 254 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔