پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 464 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔