سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 1 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 946 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے پر آگیا۔

24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 397 روپے گر کر 7 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آگئی۔