ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کیلئے 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی کمپنی ریلا گِدا مشترکہ طور پر جدید ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کریں گی۔

پلانٹ میں پنیر، مکھن اور وہے پروٹین تیار کی جائے گی جس سے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن اور جدید پراسیسنگ کو فروغ ملے گا۔

نئے پلانٹ کے فعال ہونے سے کمپنی کی سالانہ دودھ پراسیسنگ صلاحیت 180 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی، منصوبے سے پاکستان کی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافہ اور ڈیری صنعت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔