ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو ہرا کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت لیا

Published On 14 Feb 2016 10:38 AM 

انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز نے ہدف 5 وکٹ پر تین گیندیں پہلے حاصل کر لیا

ڈھاکہ (دنیا نیوز ) ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو شکست دے کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت لیا ، انڈیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز سکور کئے ، بھارت کی جانب سے سرفراز خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز سکور کئے ، راہول باتھم نے 21 ، ماہی پل لومر نے 19 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزری جوزف نے 3 ، ریان جون نے 3 ، کیمو پال نے 2 ، ہولڈر اور سپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر کے ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے 52 ، کیمو پال نے 40 ، ہیٹمیر نے 23 رنز سکور کئے ، بھارت کی جانب سے اویش خان ، خلیل احمد نے ایک ایک ، مایانک ڈاگر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،