ملتان میں وبائی مرض خسرہ بے قابو ہونے لگا

Published On 26 April,2024 04:46 pm

ملتان: (دنیا نیوز) شہر میں وبائی مرض خسرہ بے قابو ہونے لگا، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ہسپتال حکام کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت خسرہ سے متاثر 6 بچے زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھل: خسرہ وبا کے باعث ایک روزمیں 2 بچے جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ خسرہ سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے 21 بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کا علاج معالجہ جاری ہے، تمام بچے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
 

Advertisement