گجرات: (دنیا نیوز) عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 3 مریض جاں بحق جبکہ 15 افراد ہوگئے۔
گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے زیر تعمیر سرجیکل وارڈ کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتال کی چھت گرنےکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گجرات میں زیر تعمیر ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی، واقعہ میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔