لکی مروت میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 15 زخمی

Published On 11 April,2024 07:31 pm

لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ تاجہ زئی کے قریب موٹر سائیکل لوڈر اور ڈاٹسن کے درمیان پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق ٹانک اور تترخیل لکی مروت سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔