ٹوبہ: سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 بچے اور ڈرائیور جاں بحق

ٹوبہ: سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 بچے اور ڈرائیور جاں بحق

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیر محل انٹرچینج پر سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار بچے موقع پر جاں بحق اور زخمی ڈرائیور دم توڑ گیا جبکہ 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں طلباء اور اساتذہ  شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سکول وین چوہڑ والا گاؤں سے بچوں کو مختلف سکولوں میں چھوڑنے آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔