لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مچھروں کی افزائش میں اضافے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 4 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہیں۔

صحت حکام کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 4,234 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور شہر میں یہ تعداد 774 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کے خطرات سے بچا جا سکے۔