پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 60 کنفرم مریض رپورٹ

Published On 09 November,2025 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش اور کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے60 نئے کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد626 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3470 ہو چکی ہے، جبکہ ہسپتالوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے انسدادی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں، گھروں، دفاتر اور گلی محلوں میں صفائی اور مچھر مار سپرے کی مہم جاری ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔