لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 کنفرم مریض رپورٹ

Published On 24 November,2025 12:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 24 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھٹنوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے 4 نئے مریض سامنے آئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4,093 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر 749 ہوگئی ہے۔

لاہور میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھروں، دفاتر اور گلی محلوں میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔