خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

Published On 14 November,2025 05:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 399 ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے اب تک تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے اب تک 5 ہزار 861 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔