گورنر بلوچستان نے 3 روزہ نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس 2025ء کا افتتاح کر دیا

گورنر بلوچستان نے 3 روزہ نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس 2025ء کا افتتاح کر دیا

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کامیاب پیڈیاٹرک کانفرنس کے انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹرز ہفتے میں کم از کم ایک دن غریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا کریں، صوبے کے دور افتادہ اضلاع میں بھی ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دیں، اس طرح ہیلتھ سیکٹر بے شمار بچوں اور خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صحت کے بنیادی اصولوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، بدقسمتی سے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے صوبے میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، بچوں کی صحیح نگہداشت سے ملک و صوبے میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آسکتی ہے۔

شیخ جعفر خان مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوزائیدہ بچوں کی اموات کے ساتھ ساتھ حفاظی ٹیکہ جات کی افادیت پر بھی توجہ مرکوز رکھیں، ایک صحت مند معاشرے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے منتظمین اور مہمانوں میں یادگاری شیلڈ بھی تقسیم کیں۔