ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

عرب میڈیا کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ پر امدادی ٹیموں نے قابو پا لیا، ڈپلومیٹک ایریا کو گھیرے میں لیکرریسکیو کا عمل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا تاہم دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا، حکام کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

 پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن وعده صادق فور کی 16ویں لہر کے آغاز کا اعلان کر دیا اسرائیل کی طرف میزائل داغے ہیں۔