برازیلیا:( ویب ڈیسک ) برازیل میں بس حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ملٹری ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں7افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 دیگر زخمی ہو ئے ہیں ۔
حادثہ ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سوکوئی کے درمیان پیش آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق بدقسمت بس 24 مسافروں کو لے کر جارہی تھی، زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔