شہر قائد سمیت سندھ میں24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ

شہر قائد سمیت سندھ میں24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی ہسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے۔

حکام کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری ہسپتالوں سے 38 اور نجی ہسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں 2432 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔