رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا، دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔

چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہوگا اور پھر رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

اس کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔