سانحہ گل پلازہ: ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز طلب

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز طلب

جوڈیشل کمیشن نے ایدھی فاؤنڈیشن کے 4 ڈرائیورز اور ایک اسٹاف ممبر کو نوٹس جاری کر دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے چھیپا ویلفیئر کے بھی 18 ڈرائیورز کو طلب کرلیا، تمام ڈرائیورز اور سٹاف کو 5 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز نے سانحہ گل پلازہ کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔