کراچی میں نوجوانوں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ریلیاں، افغانستان احسان فراموش کے نعرے

کراچی میں نوجوانوں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ریلیاں، افغانستان احسان فراموش کے نعرے

واضح رہے کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستانی سرحد پر بلااشتعال حملے کئے ہیں، جواب میں پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے۔

ایسے میں کراچی کے نوجوان بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے حملے کی خبر آنے کے فوراً بعد کراچی میں پاک افوج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔

کراچی کے نوجوانوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور شرکاء نے پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔