کراچی: ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اہم شاہراہیں بند

کراچی: ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اہم شاہراہیں بند

ٹریفک پولیس کے مطابق سلطان آباد ٹریفک سیکشن سے جانب مائی کولاچی آنے اور جانے والی دونوں سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، اسی طرح ایم ٹی خان روڈ سے جناح برج جانب پی آئی ڈی سی اور پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے جانے والے دونوں اطراف کی سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جناح برج سے آنے والے ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے جبکہ بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن دے کر واپس بھیجا جا رہا ہے، پی آئی ڈی سی سے آنے والے ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس روانہ کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، شارع فیصل پر ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والی سڑک کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے، ایف ٹی سی کے قریب سڑک گزشتہ روز سے ہی بند ہے جبکہ ایف ٹی سی آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔