جامعہ کراچی اور سر سید یونیورسٹی آج بند، تمام امتحانات ملتوی

جامعہ کراچی اور سر سید یونیورسٹی آج بند، تمام امتحانات ملتوی

جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا، 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، نوٹیفکیشن وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کے مطابق آج ہونے والی تمام کلاسز ملتوی کر دی گئی ہیں، تاہم فیکلٹی ممبران اور انتظامی سٹاف کو معمول کے مطابق حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانی نتائج کی تیاری اور رجسٹریشن سے متعلق انتظامی امور شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے تاکہ تعلیمی و دفتری معاملات متاثر نہ ہوں۔

اس حوالے سے رجسٹرار سید سرفراز علی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ہیں۔