ملتان: (دنیانیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں خسرے کی وباء پر قابو نہ پایا جا سکا ۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال اب تک خسرہ میں مبتلا 767 بچے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
چلڈرن ہسپتال میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 38 بچے زیرعلاج ہیں جبکہ نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 12 بچے زیرعلاج ہیں۔