ملتان : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں موسم تبدیل ہونے کے باوجود نمونیا بخار کے کیسز کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق ملتان کے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں زیر علاج ایک اور بچہ دم توڑ گیا، یکم جنوری سے اب تک نمونیا بخار سے جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 67 ہوگئی۔
حکام کا بتانا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے متاثرہ مزید 16 بچوں کو ہسپتال لایا گیا ، چلڈرن ہسپتال میں تاحال نمونیہ بخار سے متاثرہ 37 سے زائد مریض بچے زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت حکام کاکہنا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک 2553 نمونیہ سے متاثرہ بچوں کو چلڈرن ہسپتال لایا گیا ہے۔