لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایم پی ایز کو تنوروں کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔
روٹی کے نرخ کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی متحرک ہوگئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی نمائندوں کو روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے سے زائد فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ روٹی کے سرکاری نرخ سے زائد بیچنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، عوامی نمائندے عوام کو ریلیف یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔