وزیراعلیٰ نے ضلع راولپنڈی کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی

Published On 07 April,2024 08:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع راولپنڈی کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی مختلف صوبائی محکموں کے درمیان روابط کیلئے تشکیل دی گئی، رکن قومی اسمبلی راجہ قمرالاسلام کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کمیٹی ارکان ہوں گے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیکرٹری کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

بجلی اور گیس سے متعلق وفاقی اور صوبائی محکموں کے ضلعی نمائندگان کمیٹی کے ارکان ہوں گے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای اوز کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔