اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 17 تا 29 نومبر جاری ہے۔
نیشنل ای او سی ترجمان کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ-روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے،90 ہائی رسک اضلاع میں 1 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، سکولوں، مدارس اور عارضی ویکسی نیشن مراکز پر فراہم کی جا رہی ہے، ابتدائی سات روز میں میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
اِسی طرح پنجاب میں 31 لاکھ 54 ہزار ، سندھ میں 35 لاکھ 22 ہزار سے زائد اور خیبر پختونخوا میں 24 لاکھ 63 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
علاوہ ازیں ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو اور گلگت بلتستان میں 77 ہزار سے زائد بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل ہے کہ اس اور آئندہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، قوم کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔



