وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کی فرنٹ لائن پولیو ورکرز سے ملاقات

وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کی فرنٹ لائن پولیو ورکرز سے ملاقات

اس سلسلے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد میں پولیو ورکرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے کمیونٹی میں خدمات سرانجام دینے والی فرنٹ لائن پولیو ورکرز سے تبادلۂ خیال کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے ان کی غیر معمولی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے پولیو ورکرز کو درپیش مسائل بھی سنے اور انہیں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز کا کردار نہایت اہم ہے اور وہ پولیو کے مکمل خاتمے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی حقیقی قوت خواتین ورکرز ہیں جو ہر طرح کے حالات میں انتہائی بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو نے اس امید کا اظہار کیا کہ خواتین پولیو ورکرز کی بے مثال اور انتھک محنت کے نتیجے میں پاکستان بہت جلد پولیو سے پاک ہو جائے گا۔