رواں سال کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی

Published On 08 December,2025 11:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سال 2025 کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، جبکہ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد، جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے کہا کہ والدین، پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں، پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کرائیں۔