دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے امریکا بھی پریشان ہو گیا۔
امریکہ نے سٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کر دیا، امریکی محکمہ توانائی کے مطابق تیل کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق تیل کی فراہمی کا عمل تقریباً 120 دن میں مکمل ہوگا، صدر ٹرمپ نے توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے سٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی منظوری دی۔
امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اس اقدام سے امریکا کی توانائی سکیورٹی برقرار رہے گی، عالمی توانائی ایجنسی کے 32 ممالک نے مجموعی طور پر 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔
حکام کے مطابق آئندہ سال کے دوران سٹریٹجک ذخائر میں 200 ملین بیرل تیل دوبارہ شامل کیا جائے گا۔