لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، شہدا کی تعداد 687 ہو گئی

لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، شہدا کی تعداد 687 ہو گئی

لبنانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا میں 98 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں اس ماہ شدت آنے کے بعد طبی عملہ بھی نشانہ بننے لگا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 15 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں ایمبولینس عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 45 طبی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔