لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید کے موقع پر قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔
پنجاب بھر میں قیدی اپنے اہل خانہ سے آج بھی صبحِ 9 بجے سے شام 4 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں، قیدیوں کے لئے عید کے دوسرے روز بھی اہلخانہ کو فون کال کی سہولت میسر رہے گی۔