ثروت گیلانی نے عید پر مداحوں کی خوشیاں دوبالا کردیں

Published On 11 April,2024 10:53 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

عید الفطر کے موقع پر اداکارہ ثروت گیلانی نے نومولود بیٹی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، معروف جوڑے کے ہاں کچھ عرصہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنی ننھی پری کا نام انہوں نے ایلا نور رکھا لیکن ایلا کی پیدائش کے چار ماہ تک انہوں نے کسی کو اسکا چہرہ نہ دکھایا اور اب عید کے موقع پر انہوں نے فیملی فوٹوز میں ایلا کی تصویر بھی جاری کردی۔

ثروت گیلانی نے عید پر بیٹی کے ہمراہ ٹوئننگ کی اور فیملی فوٹوز انسٹاگرام پر جاری کیں جنہیں انکے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔