لاہوریوں نے عید الفطر کے روز سینما گھروں کا رخ کر لیا

Published On 11 April,2024 10:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہوریوں نے عید الفطر کے روز سینما گھروں کا رخ کر لیا، شہری اپنی فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے۔

عیدالفطر پر ہلہ گلہ کرنے میں زندہ دلانے لاہور کسی سے کم نہیں۔

لاہوریوں نے اپنی عیدی خرچ کرنے کیلئے سینما گھروں کا رخ کر لیا، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بچے بوڑھے اور جوان سب ہی ایک پیج پر نظر آئے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کا دن گھر پر بور ہو کر نہیں گزارا جا سکتا تو پھر سینما گھر آنے کا موڈ بنا لیا، دوستوں اور فیملیز کے ہمراہ ہلا گلا کرنے میں ہی مزہ ہے۔

زندہ دلانِ لاہور نے عید الفطر کا پہلا روز بھی خوب دھوم دھام سے منایا۔