لاہور: (دنیا نیوز) میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہری بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کل کے میزبان آج مہمان بنے، گھروں میں لذیذ پکوان تیار کیے جا رہے ہیں جس سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔
عید کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی میں مصروف ہیں اور پارکوں میں جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
کراچی میں عید الفطر پر ساحل سمندر کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
اونٹ اور گھڑ سواری کے لئے بچوں نے ساحل کا رخ کر لیا، منچلے نوجوان بھی سمندر کی ٹھنڈی موجوں سے موج مستیاں کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کر رہے ہیں۔
عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں۔
عید کے دوسرے روز صبح ناشتے کے لیے بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے فوڈ سٹریٹ گوالمنڈی کا رخ کیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، شہریوں نے بونگ پائے، مرغ چنوں اور حلوہ پوری پر خوب ہاتھ صاف کیا۔
عید کے دوسرے دن بھی شہری گپ شپ لڑا کر من ہلکا کر رہے ہیں جبکہ شام کو موج مستی کیلئے سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا گیا ہے۔
خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔