کراچی میں آلودہ پانی اور گندگی سے ڈائریا وبائی شکل اختیار کرگیا

Published On 20 April,2024 05:17 pm

کراچی :(دنیا نیوز) آلودہ پانی اور گندگی اسہال (ڈائریا) وبائی شکل اختیار کرنے لگا ، اسہال اور ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے ہسپتالوں میں یومیہ سینکڑوں افراد ڈائریا  میں مبتلا ہورہے ہیں،شہر میں جنوری تا اپریل ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5 سال سے کم عمر 76 ہزار 402 بچوں میں ڈائریا میں مبتلا ہیں جبکہ 5 سال سے زائد 90 ہزار955 افراد ڈائریا سے متاثر ہوئے ۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے 5 سال سے کم عمر 6 ہزار 938 بچے اور5 سال سے زائد 9 ہزار 205افراد خونی پیچش کے کیسزرپورٹ ہوئے، علاوہ ازیں جنوری تا اپریل 37 افراد ہیضہ کا شکار بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری پانی ابال کر پئیں اور باہر کے کھانوں سے گریز کریں۔

Advertisement