خیر پور نارا میں خسرہ بے قابو، تین بچوں کی جانیں نگل گیا

خیر پور نارا میں خسرہ بے قابو، تین بچوں کی جانیں نگل گیا

ذرائع کے مطابق گاؤں امام الدین بوزدار میں ایک ہی گھر کے تین بچے خسرہ کے باعث جان کی بازی ہار گئے، بچوں میں 6 سالہ محمد حسن، 5 سالہ نبی بخش اور 3 سالہ علی بخش شامل ہیں۔

خسرہ سے متاثرہ مزید پانچ بچے زیر علاج ہیں جن میں تین بچوں کی حالت تشویش بتائی جاتی ہے ، دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری میڈیکل کیمپ قائم کر کے بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔