پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شب معراج کے با برکت موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ مبارک شب ہمیں ایمان، صبر اور تقویٰ کی تعلیم دیتی ہے۔
اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شب معراج کے بابرکت موقع پر سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ رات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر دور میں انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شب معراج ہمیں اپنے اعمال کی اصلاح کی طرف راغب کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے دلوں کو اللہ کی محبت سے منور کریں، معاشرتی ناانصافی کے خلاف مثبت کردار ادا کریں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کی برکت سے ہمارے ملک، صوبہ سندھ اور پوری امت مسلمہ کو امن، خوشحالی اور اتحاد عطا فرمائے۔