کراچی:(دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی درپیش چیلنجز صرف نعروں سے نہیں خدمت کے جذبے سے حل ہوں گے۔
کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ ہمیشہ سے علم، برداشت اور ثابت قدمی کی سرزمین رہا ہے، وادی سندھ کی تہذیب سے لیکر جدید کراچی تک اس مٹی نے مفکرین، معالجین اور مصلحین پیدا کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کوآج بھی صحت کےشعبےمیں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، زچہ وبچہ کی اموات،غذائی قلت،موسمیاتی تبدیلیوں پیدا بیماریاں کا سامنا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز صرف نعروں سے حل نہیں ہوں گے، آپ کی مہارت،اخلاق اورضرورت کےوقت خدمت کے جذبے سے حل ہوں گے۔



