اسلام آباد :(دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا، قادر پٹیل، آغا رفیع،ناز بلوچ، نوابزادہ افتخار ،راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری، قاسم گیلانی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی جب کہ بلاول بھٹو زرداری زوم لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی پارلیمانی اجلاس میں آرڈیننس کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے مؤقف پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں اراکین کی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات کی، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری نے اجلاس ایجنڈا سے متعلق استفسار کیا۔
اِسی طرح پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے اجلاس ایجنڈے سے متعلق بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری کو وفاقی حکومت کی طرف سے دانش سکول کے قیام بارے بریف کیا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کو بتایا دانش سکول صوبائی معاملہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے پارلیمانی لیڈر اور چیف وہپ بات کریں، وفاقی حکومت دانش سکولز سے متعلق ایسا راستہ اختیار کرے جس سے صوبائی خود مختاری متاثر نہ ہو،۔
دوسری جانب بلاول بھٹو نے نے ممبران کو ہدایت کی قائمہ کمیٹیوں پر نظر رکھیں اور آرڈیننس سے متعلق قانون سازی ہوگی اس پر فوکس کریں۔



