اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا،تحقیقاتی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، ہلاکتیں جھلسنے اور زخمی افراد کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے ہوئیں، جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن اور کنکشنز کے سیمپل بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

یاد رہے حادثہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر ملبے سے 19 افراد کو نکالا گیا۔