اسلام آباد: جرائم پیشہ عناصر متحرک، ایک دن میں ڈکیتی و راہزنی کی 5 وارداتیں

اسلام آباد: جرائم پیشہ عناصر متحرک، ایک دن میں ڈکیتی و راہزنی کی 5 وارداتیں

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیت آزادانہ وارداتیں کرکے فرار ہوگئے، سیکٹر جی 7 میں ڈکیتوں نے گھر سے 8 تولہ سونا، ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔

تھانہ سنبل کے علاقے میں موٹر سائکل سوار ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر سر عام لوٹ مار کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کو شہری سے موبائل چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھانہ کھنہ اور مصروف ترین تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ڈکیت شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے، پولیس تا حال ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔